میں ابن عربی تک پہنچ گیا

میں ابن عربی تک پہنچ گیا

دمشق کی ایک سائیڈ پر جبل قاسیون ہے‘ یہ پہاڑ یہودیت‘ عیسائیت اور اسلام تینوں مذاہب میں مقدس مانا جاتا ہے‘ حضرت ہابیل اور قابیل کے درمیان لڑائی اسی پہاڑ پر ہوئی تھی‘ جبل قاسیون میں آج بھی وہ غار موجود ہے جس میں قابیل نے پتھر مار کر ہابیل کو قتل کر دیا تھا‘ حضرت آدم ؑ کے دونوں بیٹوں کے درمیان خاتون کےلئے لڑائی ہوئی تھی‘ دونوں ایک ہی لڑکی کے ساتھ شادی کرنا چاہتے تھے‘ اللہ تعالیٰ نے ہابیل کی منت قبول کر لی لیکن رقابت ایسا خوفناک جذبہ ہوتا ہے جو حکم الٰہی کو بھی نہیں مانتا چنانچہ حضرت ہابیل جب جبل قاسیون کے ایک غار میں آرام فرما رہے تھے تو قابیل آیا‘ پتھر اٹھایا اور حضرت ہابیل کے سر پر دے مارا‘ آپ انتقال کر گئے‘ قابیل نے اس کے بعد ہابیل کی لاش اٹھائی اور جبل قاسیون پر مارا مارا پھرنے لگا‘ کوے نے مدد کی‘ زمین کھود کر دوسرے کوے کو دفن کیا‘ قابیل کو آئیڈیا مل گیا‘ اس نے بھی زمین کھودی اور حضرت ہابیل کو دفن کر دیا‘ ہابیل اور قابیل کی لڑائی کا غار اور حضرت ہابیل کا مزار یہ دونوں آج تک سلامت ہیں‘ غار ”خونی غار“ کہلاتا ہے‘ یہ جبل قاسیون کی چوٹی پر ہے‘ غار میں آج بھی وہ پتھر موجود ہے جس سے قابیل نے ہابیل کا سر کچلا تھا‘ غار کی چھت سے قطرہ قطرہ پانی ٹپکتا رہتا ہے‘ لوگوں کا خیال ہے غار ہزاروں سال سے حضرت ہابیل کے قتل پر آنسو بہا رہا ہے‘ حضرت ہابیل کا آلہ قتل بظاہر ڈیڑھ دو کلو گرام کا چھوٹا سا پتھر ہے لیکن یہ خاصا بھاری ہے‘ آپ اسے آسانی سے اٹھا نہیںسکتے‘یہ غار انبیاءکرام اور اولیاءاللہ میں بہت مقبول رہا‘ حضرت ذکریا ؑ‘ حضرت یحییٰ ؑ‘ حضرت مریم ؑ اور حضرت عیسیٰ ؑ بھی یہاں قیام فرما چکے ہیں اور حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ بھی۔اس غار میں چالیس اولیاءکرام اور عیسائی سینٹ بھی تشریف لا چکے ہیں‘ حضرت ہابیل کا مزار جبل قاسیون کے ایک کونے میں پہاڑ کی چوٹی پر قائم ہے‘ مزار کی دوسری طرف گہری کھائی ہے اور کھائی کے آخر میں زبدانی کا قصبہ ہے‘ دمشق کو پانی زبدانی سے سپلائی ہوتا ہے‘ یہ علاقہ مری سے ملتا جلتا ہے‘درخت بلند ہیں‘ پہاڑی چشموں کی بہتات ہے اور فضا میں ایک طراوت‘ ایک خوشبو پائی جاتی ہے‘ یہ علاقہ چند ماہ پہلے تک دہشت گردوں کے قبضے میں تھا‘ باغیوں نے چند دنوں کےلئے دمشق کا پانی بھی بند کر دیا تھا لیکن یہ اب واپس حکومت کے قبضے میں آ چکا ہے‘ حضرت ہابیل کی قبر عام قبروں سے لمبی ہے‘ یہ ان کے قدآور ہونے کی نشاندہی کرتی ہے‘حکومت نے مزار کو بچانے کےلئے وہاں فوجی چوکی بنا دی ہے‘ چوکی پر دو توپین سر اٹھا کر کھڑی ہیں۔میں حضرت ابوہریرہؓ ‘ حضرت امیر معاویہؓ ‘ طارق بن زیاد‘ابن تیمیہؒ‘ ابن کثیرؒ‘ ابن عساکرؒ اور حضرت محی الدین ابن عربیؒ کے مزارات پر بھی حاضری دینا چاہتا تھا‘ مجھے حضرت ابوہریرہؓ کا مزار نہیں مل سکا‘ یہ سوق حمیدیہ کی کسی گلی میں تھا لیکن لوگ اس سے واقف نہیں ہیں‘ حضرت امیر معاویہؓ مسجد امیہ کے احاطے میں مدفون ہوئے‘ عباسیوں نے دمشق کی فتح کے بعد ان کے مزار کی تمام نشانیاں مٹا دیں‘ یہ اب مسجد کے صحن کے کسی حصے میں آرام فرما رہے ہیں‘ میں وہ حصہ تلاش نہیں کر سکا‘ باب صغیر میں بھی ان کے نام سے ایک مزار منسوب ہے‘ مزار کے تمام دروازے صدیوں سے مقفل ہیں‘ مزار کی دیواروں پر بھی بڑی بڑی زنجیریں چڑھی ہیں جبکہ ان کے نام سے ایک مزار مسجد امیہ کے مشرقی مینار کی سیدھ میں گلی میں بھی موجود ہے‘ مزار پر لکڑی کا چھوٹا سا گنبد بنا ہے‘ یہ مزار بھی ہمہ وقت بند رہتا ہے‘ مجھے یہ مقامات دیکھنے کا اتفاق ہوا۔
حافظ ابن عساکرؒ نے دمشق کی پہلی تاریخ لکھی تھی‘ یہ تاریخ 80 جلدوں پر مشتمل تھی‘ یہ اپنے دور کے عظیم عالم‘ مورخ اور محدث تھے‘ ان کا مزار سڑک کی توسیع کا شکار ہو چکا ہے‘ یہ مزار باب صغیر کے قریب کسی سڑک کے درمیان میں واقع ہے‘ میں بدقسمتی سے اسے تلاش نہیں کر سکا‘ ابن تیمیہؒ اور ابن کثیرؒ دونوں علم کے سمندر تھے‘ یہ ہزار سال سے دنیا بھر کے عالموں کو متاثر کر رہے ہیں‘ یہ دونوں استاد شاگرد تھے‘ یہ دونوں مقابر الصوفیہ میں مدفون ہوئے‘مقابر الصوفیہ کبھی دنیا کا عظیم قبرستان ہوتا تھا‘ دنیا کے بے شمار نامور صوفیاءکرام اس قبرستان میں مدفون ہوئے لیکن آپ بدقسمتی ملاحظہ کیجئے یہ قبرستان دمشق یونیورسٹی کی توسیع کا لقمہ بن گیا‘ یونیورسٹی کی توسیع ابن تیمیہؒ اور ابن کثیرؒ کی قبروں کو بھی نگل گئی‘ابن کثیرؒ انتقال کے بعد اپنے استاد ابن تیمیہؒ کے پاؤں میں دفن ہوئے تھے‘ حکومت نے ان کی قبریں بچا لیں لیکن یہ قبریں یونیورسٹی کے کسی گم نام گوشے میں گم نام ہو کر رہ گئیں‘میری اطلاع کے مطابق یہ قبریںیونیورسٹی کے کسی ہسپتال کے پچھواڑے میں ہیں‘یہ کہاں ہیں دمشق کا کوئی شخص نہیں جانتا‘ میں نے بہت کوشش کی لیکن میں ان کی قبروں تک نہیں پہنچ سکا مگر میں ڈھیٹ شخص ہوں‘ میں ان شاءاللہ دوبارہ دمشق جاؤں گا اور ابن تیمیہؒ اور ابن کثیرؒ دونوں کو تلاش کر کے رہوں گا‘ فاتح سپین طارق بن زیاد بھی دمشق میں فوت ہوئے تھے‘ یہ بادشاہ کے عتاب کا نشانہ بنے اور نہایت ابتر حالت میں انتقال فرمایا‘ ان کا مزار باب توما کے قریب تھا‘ توما حضرت عیسیٰ ؑ کے بارہ حواریوں میں شامل تھے‘ ان کا پورا نام سینٹ تھامس اور عرفیت توما تھی‘ یہ حضرت عیسیٰ ؑ کی آسمانوں پر روانگی کے بعد پہلے شخص تھے جو رومی سلطنت سے باہر نکل پائے‘ یہ دمشق آئے‘ یہاں سے ایران اور افغانستان گئے اور وہاں سے پنجاب آگئے‘ دمشق کے عیسائیوں نے شہر کا مشرقی دروازہ ان کے نام منسوب کر دیا‘ یہ اب باب توما کہلاتا ہے‘ فتح شام کے وقت حضرت خالد بن ولیدؓ بھی اسی دروازے سے دمشق میں داخل ہوئے تھے‘ حضرت خالد بن ولیدؓ نے باب توما کے باہر اپنے نام سے ایک مسجد بھی بنوائی تھی‘ مسجد کے گرد حضرت عثمان الثقفیؓ‘ حضرت شرہبیلؓ‘ حضرت ضرارؓ ‘ حضرت خولہؓ اور طارق بن زیاد کے مزارات تھے‘میں کوشش کے باوجود یہ مزارات تلاش نہ کر سکا‘ دمشق کے عیسائیوں کا خیال ہے حضرت عیسیٰ ؑ مسجد امیہ کے سفید مینار کی بجائے باب توما کے سفید مینار پر اتریں گے‘ میں نے غور سے دیکھا تو باب توما پر بھی ایک سفید مینار موجود تھا‘ مینار کی ایک سائیڈ پر تین اور دوسری سائیڈ پر دو کھڑکیاں تھیں‘ یہ مینار بھی صدیوں سے بند چلا آ رہا ہے‘ میں اس مینار پر بھی نہیں چڑھ سکا لیکن ان شاءاللہ اگلی بار سہی‘ مجھے یقین ہے میں حضرت عیسیٰ ؑ کی آمد سے سینکڑوں سال قبل دنیا سے رخصت ہو چکا ہوں گا لیکن اس کا ہرگز ہرگز یہ مطلب نہیں میں اس چبوترے کو ہاتھ لگانے اور چومنے سے بھی محروم ہو جاؤں جہاں حضرت عیسیٰ ؑ نے قدم رنجہ فرمانا ہے‘جہاں سے وہ اسلام کے اس دھاگے کو دوبارہ گرہ لگائیں گے جسے ہم جیسے عاقبت نااندیشوں نے توڑ دیا تھا‘ میں ان شاءاللہ دونوں میناروں پربھی پہنچوں گا اور حضرت عیسیٰ ؑ کے چبوترے کو ہاتھ لگاؤں گا۔مجھے ابن عربیؒ کے مزار تک پاکستان کے قونصل جنرل عبدالجبار ترین نے پہنچایا‘ یہ دو برس سے دمشق میں تعینات ہیں‘ ان کے بھائی ستار ترین صحافی ہیں‘ یہ ایکسپریس میں کام کرتے ہیں‘ جبار ترین جب بھی پاکستان تشریف لاتے تھے یہ مجھے ملاقات کا شرف بخشتے تھے۔یہ دمشق کے متحرک سفارت کاروں میں شمار ہوتے ہیں‘ شامی حکومت اور زیادہ تر سفارت کار انہیں جانتے ہیں‘ ٹھیک ٹھاک عربی بول لیتے ہیں‘ یہ مجھے ہفتے کے دن حضرت ابن عربیؒ کے مزار پر لے گئے‘ یہ علاقہ جبل قاسیون کے دامن میں ہے اور یہ ابن عربیؒ کی مناسبت سے محلہ ابن عربی کہلاتا ہے‘ اسلامی تاریخ نے آج تک ابن عربیؒ جیسا دوسرا شخص پیدا نہیں کیا‘ یہ پیدائشی صوفی اور عالم تھے‘ یہ حاتم طائی کے قبیلے سے تعلق رکھتے تھے‘ سپین کے شہر مرسیا میں پیدا ہوئے، اشبیلہ میں تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد علم اور سلوک کی راہوں پر نکل کھڑے ہوئے‘ یہ بغداد‘ قاہرہ‘ دمشق اور ترکی گئے‘ یہ مکہ اور مدینہ کی گلیوں میں بھی پھرتے رہے‘ یہ دنیا کے واحد صوفی ہیں جنہیں صوفیاءکرام شیخ اکبر کہتے ہیں‘ شیخ نے پانچ سو کے قریب کتابیں تحریر کیں‘ مولانا رومؒ تک ان سے متاثر ہوئے‘ ابن رشد ان کے ہاتھ چومتا تھا‘ یہ واحد عالم ہیں جنہوں نے قرآن مجید کے حروف مقطعات کو ”ڈی کوڈ“ کیا‘ یہ صاحب کشف اور صاحب کرامات تھے۔
یہ تاریخ اسلام کے واحد کردار ہیں جنہیں آج تک کوئی شخص مکمل طور پر نہیں سمجھ سکا‘ آپ ان کی کتب پڑھیں یہ آپ کو ہر بار نئے معانی‘ نئے مفاہیم کی سوغات لگیں گی‘ یہ 36 سال مغرب اور 36 سال مشرق میں گھومتے رہے‘ حضرت خضر ؑ سے ملاقات بھی ہوئی اور اللہ تعالیٰ کی تجلیوں سے بھی بہرہ مند ہوئے‘ یہ 620ءہجری میں دمشق آئے اور آخری سانس تک اسی شہر میں مقیم رہے‘ انتقال سے پہلے پیش گوئی کی ”میری قبر گم ہو جائے گی‘ یہ اس وقت دوبارہ ظاہر ہوگی جب س ش میں داخل ہو گا“حضرت ابن عربیؒ کی قبر واقعی گم ہوگئی‘ ترک سلطان سلیم اول نے 1516ءمیں شام فتح کیا‘ یہ جوں ہی دمشق میں داخل ہوا‘ ایک پرانے گھر کی دیوار گری اور حضرت ابن عربیؒ کا مزار ظاہر ہو گیا۔میں تنگ بازار سے ہوتا ہوا مزار تک پہنچا‘ احاطے میں داخل ہوا‘ درود پڑھتا ہوا سیڑھیوں سے اترا‘سامنے حضرت محی الدین ابن عربیؒ سبز غلاف اوڑھ کر آرام فرما رہے تھے‘ میں نے شیخ اکبر کو سلام کیا‘ ان کی قبرمبارک کا بوسہ لیا اور آہستہ سے عرض کیا ”یا شیخ میں بالآخر آپ تک پہنچ گیا “۔مجھے اچانک اپنے کندھے پرایک شفقت بھرا گرم ہاتھ محسوس ہوا۔

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *